محدث کے معنی

محدث کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُحَد + دِث }{ مُح + دَث }{ مُحَد + دَث }{ مُحَدَث }{ مُح + دِث }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت فاعلی| ہے۔ اردو میں بطور اسم نیز صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء کو "انیس" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے اردو میں بطور |صفت نیز اسم| مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - نیا پیدا کیا گیا، حادث۔, ١ - نیا پیدا کیا ہوا، (فقہ) وہ نئی شے یا بات جس کا ثبوت نہ کتاب اللہ، نہ سنت رسول اور نہ اجماع امت سے مل سکے۔, ١ - معدوم ہونے کے بعد موجود کرنے والا، نیا پیدا کرنے والا، نئی چیز یا نئی بات پیدا کرنے والا، مبدع۔, m["بتانا","واقع ہونا","(اَحدَثَ ۔ بتانا ۔ ذکر کرنا)","اخبار نبوی صلى الله عليه وسلم سے واقف","جامع احادیث","حدیث کا علم جاننے والا","ذکر کرنا","عالم حدیث","علم حدیث جاننے والا","ماہر علم حدیث"]

حدث حَدَث مُحَدِّث حَدِیث مُحْدَث

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع : مُحَدِّثِین[مُحَد + دِثِین]
  • جمع غیر ندائی : مُحَدِّثوں[مُحَد + دِثوں (و مجہول)]
  • جمع : مُحْدَثات[مُح + دَثات]

محدث کے معنی

١ - ایجاد کرنے والا، اختراع کنندہ؛ (فقہ) حدیث کا علم جاننے والا، احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا راوی یا عالم، فقیہ، اخبار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے واقف، حدیث و سنت کا ماننے والا۔

"جسے فن حدیث میں کمال ہو وہ محدث کہلایا۔" (١٩٩٢ء، اسلامی تصوف اہل مغرب کی نظر میں، ٨٨)

٢ - خبر دینے والا، بیان کرنے والا، خبر رساں۔

"ایام العرب اخباریوں یعنی محدثوں اور مؤرخوں کے ہاں ایک دن پسند موضوع مطالعہ تھے۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٧٤٦:٣٣)

١ - نیا پیدا کیا ہوا؛ (فقہ) وہ نئی شے یا بات جس کا ثبوت نہ کتاب اللہ، نہ سنت رسولۖ اور نہ اجماع امت سے مل سکے، بدعت۔

"جہر کرنا بِسم اللہ الرحمن الرحیم کا محدث اور بدعت ہے۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٥٨:١)

٢ - ٹوٹا ہوا نیز وہ آدمی بے وضو ہو جائے، وہ شخص جس کا وضو کسی وجہ سے ٹوٹ جائے۔

"تیمم جائز ہے محدث یعنی بے وضو کو اور جنب اور حائض اور نفسا کو۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٥٨:١)

٣ - زانی (جامع اللغات)

١ - نیا پیدا کیا گیا، حادث۔

١ - نیا پیدا کیا ہوا، (فقہ) وہ نئی شے یا بات جس کا ثبوت نہ کتاب اللہ، نہ سنت رسول اور نہ اجماع امت سے مل سکے۔

١ - معدوم ہونے کے بعد موجود کرنے والا، نیا پیدا کرنے والا، نئی چیز یا نئی بات پیدا کرنے والا، مبدع۔

محدث english meaning

((Plural) ?????? mohaddisin|) One well-verse in the Holy Prophet|s Traditions

Related Words of "محدث":