محدودات
{ مَح (فتحہ م مجہول) + دُو + دات }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |محدود| کے آگے |ات| بطور لاحقۂ جمع لگانے سے اسم |مَحْدُودات| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٥ء کو "حرفے چند" میں مستعمل ملتا ہے۔
["حدد "," مَحْدُود "," مَحْدُودات"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - جمع )
اقسام اسم
- واحد : مَحْدُود[مَح (فتحہ م مجہول) + دُود]
محدودات کے معنی
١ - وہ باتیں جن کی حدبندی کی گئی ہو، حدبندیاں، پابندیاں، مجبوریاں۔
"محدودات کی نشاندہی ذاتی عذر خواہی کے لیے ضروری تھی۔" (١٩٩٤ء، تاب سخن، ١٢)
٢ - شرعی سزائیں، تازیانہ۔ (جامع اللغات)