محروم کے معنی
محروم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَح + رُوم }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حَرَمَ ۔ منع کرنا)","باز رکھا گیا","بد نصیب","بے بہرہ","بے نصیب","حرام کیا گیا","روکا گیا","منع کیا گیا","نا امید"]
حرم مَحْرُوم
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : مَحْرُومِین[مَح + رُو + مِین]
محروم کے معنی
خطا سے مبرا و محروم ہیں گناہوں سے یہ لوگ معصوم ہیں (١٨٣٠ء، تقویۃ الایمان، ٣٦٢)
"ایک کثیر آبادی بجلی کی روشنی، پینے کے صاف پانی اور دوا علاج کی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔" (١٩٩٤ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ١١)
محروم کے مترادف
مایوس, راندہ
ابھاگی, بدبخت, بدنصیب, خائب, مایوس, محبوب, ممتنع, ممنوع, نامراد, ناکام, نراش
محروم کے جملے اور مرکبات
محروم الارث, محروم العقل, محروم القسمت, محروم الوطن, محروم کن
محروم english meaning
deprived (of) debarredrefused (something) unluckyunfortunate
شاعری
- صِدق و صفائے قلب سے محروم ہے حیات
کرتے ہیں بندگی بھی جہنم کے ڈر سے ہم - ہم ہی تھے تیرے وصل سے محروم عمر بھر
لیکن تیرے جمال کے محرم بھی ہم ہی تھے - محروم جواب آتی ہے فریاد فلک سے
ان ظُلم نصیبوں کا خُدا ہے کہ نہیں ہے! - خلق میں کون ہے محروم عطاے مولا
کس کو پہنچا نہیں دست کرم آیات سے فیض - یہ وہ بارگہ ہے کہ امیدوار
نہ محروم یاں سے گیاز ینہار - یہ بھی قسمت ہے کہ انساں پہ ہوں فایق حثرات
ہم تو محروم رہیں اور لیں بوسا جونکیں - رنج اٹھاوے گر رقیب مبتذل محروم ہے
نعمتوں مےں خوان کے حصہ نہیں مزدور کا - سایے سے مجھ کو مغیلاں کے تو محروم نہ رکھ
اے کہ قدرت دی ہے عالم کو تو خس خانے کی - نجات سے رہے محروم تا بہ شام ابد
وہ بد گہر جو نصاریٰ کا خیر خواہ نہ ہو - ہوگا عیاں فلک پہ محروم کا جب ہلال
رخت سیاہ پہنیں گے بر میں وہ خوش خصال
محاورات
- بصارت سے محروم ہونا
- محروم بھرنا یا چلنا
- محروم رکھنا
- محروم کرنا