محنت زدہ کے معنی
محنت زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِح (کسرہ م مجہول) + نَت + زَدَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محنت| لگا کر فارسی مصدر |زدن| سے مشتق صیغہ حالیہ تمام |زدہ| لگانے سے مرکب |محنت زدہ| بنا۔ اردو میں بطور |صفت| مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ہوا۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : مِحْنَت زَدَوں[مِح (کسرہ م مجہول) + نَت + زَدَوں (و مجہول)]
محنت زدہ کے معنی
١ - دکھ اور تکلیف سے بھرا ہوا۔
جو محنت زدے دن تے تہے دکہ فنے ہوئے نس تے آرام پا سکہ منے (١٦٦٥ء، علی نامہ، ١٩٦)
٢ - مشقت کا مارا، محنت کر کے روزی کمانے والا۔
ہوں سیہ بختی سے خوب آگاہ میں محنت زدہ شام ہونے کی خوشی پوچھے کوئی مزدور سے (١٨٥٤ء، دیوان اسیر، ٤٨٣:١)