محنت پسندی کے معنی

محنت پسندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِح (کسرہ م مجہول) + نَت + پَسَن + دی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محنت| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |پسند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب |محنت پسندی| بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩٩٢ء، کو "اردو نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث )

محنت پسندی کے معنی

١ - محنت کرنے کا شوق، کام کرنے کا جذبہ۔

"وہ اس کے عوام کے عزم اور محنت پسندی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔" (١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ٤٢)