محو استراحت کے معنی
محو استراحت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَح (فتحہ م مجہول) + وے + اِس + تِرا + حَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |مَحْو| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم |اِستراحت| لگانے سے مرکب اضافی |محو استراحت| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٥٠ء کو "بزم صوفیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
محو استراحت کے معنی
١ - آرام سے لیٹا ہوا، سویا ہوا، استراحت میں محو ہونا۔
"ان کے شفاف بچھونے والی مسہری پر محو استراحت ہے۔" (١٩٨٨ء، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، ٤٩)