محو نظارہ کے معنی
محو نظارہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَح (فتحہ م مجہول) + وے + نَظا + رَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |محو| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم| نظارہ| لگانے سے مرکب اضافی |محو نظارہ| بنا۔ اردو میں بطور |صفت| مستعمل ہے۔ ١٩١٣ء کو "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
محو نظارہ کے معنی
١ - دیکھنے میں مشغول، محو تماشا، محو نظر۔
محو نظارہ ہو کوئی تو کوئی محو نظر یا الٰہی وہ مقامات کہاں سے لاؤں (١٩٨٣ء، حصارانا، ٩٢)