محیط اعظم کے معنی
محیط اعظم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُحِی + طے + اَع + ظَم }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محیط| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم تفضیل |اعظم| لگانے سے مرکب اضافی |محیط اعظم| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء کو "ولی" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر )
محیط اعظم کے معنی
١ - بڑا دریا، سمندر؛ (مجازاً) بہت جامع چیز۔
"محیط اعظم اس کی وسعت فیض سے بصد پیچ و تاب امواج انگشت بدنداں تھا۔" (١٨٥٩ء، سروش سخن، ٧)