محکمہ

{ مَح (فتحہ م مجہول) + کَمَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |محکمہ| کے ساتھ |ات| بطور لاحقہ جمع لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["حکم "," حُکَم "," مَحْکَمَہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَحْکَمات[مَح (فتحہ م مجہول) + کَمات]

محکمہ کے معنی

١ - حکم کرنے کی جگہ، انصاف کرنے کی جگہ، کچہری،عدالت؛ دربار۔

"بعض زمیندار ایسے متمرد ہیں کہ محکمۂ حاکم میں حاضر نہیں ہوتے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٤٧:٣)

٢ - سرشتہ، صیغہ، دفتر، شعبہ۔

"تمام محکموں میں کام تسلی بخش پایا۔" (١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جنوری، ٢٣)

مترادف

ادارہ, شعبہ, عدالت

مرکبات

محکمۂ مالیات, محکمۂ پولیس, محکمۂ تعلیم, محکمۂ تفتیش, محکمۂ ڈاک, محکمۂ زراعت, محکمۂ سائر, محکمۂ سیاحت, محکمۂ شرعیہ, محکمۂ صحت, محکمۂ فضائیہ, محکمۂ قضا, محکمۂ مال, محکمۂ اپیل, محکمۂ احتساب, محکمۂ انہار, محکمۂ اوقاف, محکمۂ جات, محکمۂ جنگ, محکمۂ جنگلات, محکمۂ خارجہ, محکمۂ خوراک, محکمۂ داخلہ, محکمۂ بحریہ, محکمۂ برید, محکمۂ نہر