مختلف النوع کے معنی
مختلف النوع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُخ + تَلِفُن (ا،ل غیر ملفوظ) + نَوع (و لین) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |مختلف| کے آخر پر |ضمہ| اضافت لگا کر |ال| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم |نوع| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء کو "فلسفہ اجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
اقسام اسم
- جمع : مُخْتَلِفُ الْاَنْواع[مُخ + تَلِفُل (ا غیر ملفوظ) + اَن + واع]
مختلف النوع کے معنی
١ - الگ الگ نوع کے، مختلف اقسام کے۔
"مشترک زبان، مشترک مذہب اور مشترک طرز زندگی. نئی تہذیب کو متحد رکھے ہوئے تھے تاہم اپنے عروج پر ان اصلی اور مختلف النوع عناصر کے آزادانہ لین دین میں اس کی ہئیت عمومی تھی۔" (١٩٩٣ء، صحیفہ، لاہور، جنوری تا مارچ، ٩)