مداخل
{ مَدا + خِل }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٧ء کو"بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔
["دخل "," مَدْخَل "," مَداخِل"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
اقسام اسم
- واحد : مَدخَل[مَد + خَل]
مداخل کے معنی
١ - آمدنی، محاصل، حاصلات خراج۔
مداخل میں گو پھاند لیں کھائیاں مصارف کی حد تک بڑے کائیاں
٢ - لباس وغیرہ پر کیا ہوا طلائی کام جو اکثر آستینوں اور مونڈھوں پر خوشنمائی کے واسطے ٹانک دیتے ہیں، زین کے گوشوں وغیرہ پر بھی اس قسم کا کام بنایا جاتا ہے۔
"درمیان میں کار چوبی بنت اور پشت پر کارچوبی مداخل ٹکے تھے۔" (١٩٦٤ء، نور مشرق، ٥٣)
مترادف
آمدنی, محاصل