مدح و ثنا

{ مَد + حو (و مجہول) + ثَنا }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مدح| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر عربی زبان سے اسم |ثنا| لگانے سے مرکب عطفی |مدح و ثنا| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء کو "ولی" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

مدح و ثنا کے معنی

١ - تعریف و توصیف (خصوصاً اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی)، بڑائی، حمد و ثنا

"لوگ جو کچھ بھی تری مدح و ثنا میں کہیں گے وہ درست ہو گا۔" (١٩٧٤ء، فتوح الغیب، ٢٠)