مدرج کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word mudarrij meanings and details

مدرج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُدَر + رَج }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم نیز صفت| ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

["درج "," دَرْج "," مُدَرَّج"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

مدرج کے معنی

١ - درجہ بدرجہ بڑھنے والا، زینے کی شکل کا، زینے دار شکل۔

"کیا کیا خردہ کاری کی ہے کیسے کیسے مدرج تراشے ہیں۔" (١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٨٦:٦)

٢ - وہ بیضوی یا مدور عمارت جس میں چاروں طرف ایک کے پیچھے ایک اور ایک دوسرے سے بلند نشستیں ہوتی ہیں، اسٹیڈیم۔

"اماسیہ کا جو حصہ دائیں (جنوبی) کنارے پر ہے وہ . کوہ فرہاد کی سہل ڈھلانوں پر بشکل مدرج چڑھتا چلا گیا ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢١٧:٣)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!