مدد کے معنی

مدد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَدَد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دینا مدد کرنا","(مَدَّ ۔ دینا ۔ مدد کرنا)","امداد کرنیوالا شخص","دست بازی","دست گیری","راج مزدور","مدد کرنیوالا شخص","وہ روپیہ جو کسی کو امداد کے طور پر دیا جائے","وہ فوج جو امداد کے لئے بھیجی جائے"]

مدد مَدَد

اسم

اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : اِمْداد[اِم + داد]

مدد کے معنی

١ - سہارا، حمایت، اعانت، امداد۔

"جب بھی میں کسی الجھن میں گرفتاری ہوئی اسے لجھانے میں ڈاکٹر صاحب کی مدد ہمیشہ حاصل رہی ہے" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری: حیات و خدمات ٤٦:١)

٢ - مددگار فوج، کمک۔

"پنڈت نہرو کو چین کے حملے نے ہلا کر رکھ دیا ان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہی سرک گئی. جواہر لال نے دنیا کے تمام دوست ملکوں کے نام مدد کے لیے التجا نامے روانہ کئے" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٢١۔)

٣ - رسد، خوراک، راتب وغیرہ۔

"آپ کمک اور مدد میرے کسی کام آتی اب کیا ہوا ہاں ابھی طبل جنگ بجوا دو، معرکہ آرائی شروع کرو" (١٨٩٠ء، بوستانِ خیال، ٦:٧۔)

٤ - راج مزدور۔ (نوراللغات)

"عمارت سے ظاہر ہے کہ ابھی مدد موقوف ہوئی ہے" (١٨٩١ء۔ بوستانِ خیال، ٤٥٦:٨)

٥ - [ مجازا ] راج مزدوروں کا کام، تعمیر کا کام۔

"کلثوم بی نے آج اپنی مدد ناغہ کی اور بڑھیا کے ساتھ ہو لی" (١٩٣٥ء، خدائی راج، ١٢٢۔)

٦ - [ مجازا ] قلمی یا ملازم کی اجرت۔

 کمالِ ضعف کے گھبرا کے آنسو میرے کہتے ہیں مدد اے اضطراب شوق لے چل ہم کو دامن تک (١٩٦٧ء، نسیم دہلوی، دیوان، ١٧٥۔)

٧ - وہ روپیہ جو کسی کو امداد کے طور پر دیا جائے؛ مدد کرنے والا شخص امداد کرنے والا شخص۔ (جامع اللغات)

٨ - (بطور التجا) مدد کرنے کے معنی میں۔

مدد کے مترادف

تعاون, قوت, نصرت, امداد

اجرت, اعانت, امداد, پامردی, تائید, تعاون, حمایت, خوراک, رسد, سہائتا, سہارا, سہایتا, عون, مزدوری, مساعدت, معاونت, کمک, کُمک, یاری

مدد english meaning

(archaic) labourers(archaic) wagesaidassistancehelphelp or assistancelabourersreinforcementrelief workerssuccour

شاعری

  • اے باد صبا تُو میری اس وقت مدد کر!
    وہ ہوش میں لانے کی دوا بھول گئے ہیں
  • ہے تمھاری ذات والا منج لطف وعطا
    کیا نظیر اک اور بھی سب کی مدد کا آسرا
  • لینے کو تم نہیں ہو گورنمنٹ کی مدد
    چورن کو کیا ضرور پپرمنٹ کی مدد
  • صدقے نبی عباللہ شہ کوں ہے مدد اللہ
    پنج تن ہیں گوا باللہ دن وین محمد کا
  • بندہ ہوں گرچہ عاصی کہتا ہوں بات خاصی
    ہے تج مدد غواصی سلطان عاشقاں کا
  • مدد کرنے ملک آئے قبولے نیں امام ان کو
    کہ جیدر ہاتھ تھے جبار دندیاں سر گرایا ہے
  • ہے سفر میں عاشقی کے عقل قطاع طریق
    بدرقہ تیری مدد کا گو ہوے میرا رفیق
  • قطبا کہے دل کے بچن ہر دم مدد منچ پہنچ تن
    راکھے خدا منج کو جتن دشمن کو خواری ہوئی
  • روح الہام مدد ذہن پر اسرار مدد
    کلک خوش کا ر مدد طبع گہر بار مدد
  • اے خضر رہ گم شدگان وقت مدد ہے
    اے داد رس پیرو جواں وقت مدد ہے

محاورات

  • اللہ مددگار ہے تو بیڑا پار ہے
  • ترت پھرت ہو وہ بھی کار مدد کرے جس کی سرکار
  • زمانہ برسر جنگ است یا علی مددے
  • زمانہ برسر جنگ اسمت یا علی مدد دے
  • مدد ‌بانٹنا
  • مدد ‌پہنچانا ‌(یا ‌دینا ‌یا ‌کرنا)
  • مدد بانٹنا
  • مدد پہنچانا
  • مدد دینا
  • ہمت ‌مرداں ‌مدد ‌خدا

Related Words of "مدد":