مذاہب اربعہ کے معنی

مذاہب اربعہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَذا + ہِبے + اَر + بَعَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم جمع |مذاہب| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم صفت |اربعہ| لگانے سے مرکب اضافی |مذاہب اربعہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء کو"نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - جمع )

مذاہب اربعہ کے معنی

١ - اہل سنت والجماعت کے چار مشہور فقہی مسالک یعنی حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی۔

"کتاب کے مقدمہ میں مصنف نے فقہ کے مذاہب اربعہ و اصول فقہ پر بھی بحث کی ہے۔" (١٩٣١ء، مقدمات عبدالحق، ٢٠:١)