مدینۃ الاولیا
{ مَدِی + نَتُل (ا غیر ملفوظ) + اَو (و لین) + لِیا }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مدینۃ| کے آخر پر ضمہ اضافت لگا کر |ا ل| حرف تخصیص لگا کر عربی اسم |ولی| کی جمع |اولیا| لگانے سے مرکب اضافی |مدینۃ الاولیا| بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩٨٦ء کو "جوالا مکھ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر )
مدینۃ الاولیا کے معنی
١ - ولیوں کا شہر، مراد : بھارت کا ایک شہر بدایون۔
"ہمارا چھوٹا سا قصبہ نما شہر . علم و فضل اور خاص طور پر تصوف کے اعتبار سے آج تک مدینۃ الاولیا کہلاتا ہے۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٧٧)