مذکر کے معنی

مذکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُذَک + کَر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٨٥ء کو "معظم بیجاپوری گنج مخفی (قدیم اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اول ذَکَّر ۔ دوسرا اَذکَرَ ۔ یاد کرانا)","(ذَکرَ۔مرد بنانا)","ایک صیغہ (ذَکرَ۔ مرد بنانا)","تنبیہہ کرنے والا","خدا کا ذکر کرنے والا","صرف و نحو","نر مرد","نصیحت کرنے والا","یاد دلانے والا","یاد کرنے والا"]

ذکر مُذَکَّر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مذکر کے معنی

١ - نر (مادہ کی ضد)، مردانہ جنس رکھنے والا۔

"غزل میں محبوب کے لیے مذکر کا استعمال مردانہ برتری اور سماجی جبر کی علامت ہے۔" (١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٢٧)

٢ - [ قواعد ] وہ لفظ جس کا استعمال بصورت تذکیر ہو، وہ لفظ جس میں تذکیر کا صیغہ استعمال ہو۔

"اردو کی قدیم تحریروں میں فاعل جمع مذکر یا مؤنث کے ساتھ فعل بھی جمع لایا جاتا تھا۔" (١٩٨٩ء، قواعد صفر و نحو زبان اردو، ٢١)

مذکر کے مترادف

ذکر, مرد

مرد, نر, نرینہ

مذکر english meaning

malemale [A~ذکر za|kar]masculinemasculine gender [A~ذکر za|kar]

شاعری

  • مخنس ہو مونث کی نہ رک جہتاں مذکر ہو
    اگر ہے جب آں مرداں تری خوف و رجا کو تج
  • یہی لوگ ہادی ہیں رہبر کتے
    اُنو کوچ نر ہور مذکر کتے

محاورات

  • ازغیب کا (ازغیبی) تمانچا۔ تھپیڑا۔ دھکا۔ گولا یا گھونسا (مذکر) از غیبی مار

Related Words of "مذکر":