مذکور کے معنی

مذکور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَذ + کُور }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بات چیت","بیان کردہ","بیان کیا گیا","ذکر کردہ","ذکر کردہ شدہ","ذکر کیا گیا","ہم کلامی"]

ذکر ذِکرْ مَذْکُور

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مذکور کے معنی

["١ - جس کا ذکر کیا گیا ہو، ذکر کیا گیا، بیان کیا گیا، متذکرہ۔"]

["\"مستقبل میں افسر مذکور کے نام تمام خط و کتابت مندرجہ ذیل پتہ پر عمل میں لائی جائے۔\" (١٩٨٨ء، سرکاری خط و کتابت گشتی مراسلات اور تظہیریں، ٣٨:٧)"]

["١ - ذکر، بات تذکرہ۔","٢ - ظہور پذیر، واقع، عیاں، نمایاں۔","٣ - [ مجازا ] پتہ، نام، نشان۔"]

["\"مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مذکور میں تاریخی دستاویزات سے استفادہ کیا۔\" (١٩٨٨ء، ایک قاری کی سرگزشت، ٩٤)","\"اس لیے قیاس کہتا ہے کہ درمیان میں مذکور ہونے والا واقعہ یعنی حضرت الیاس کا رفع ابی اسماء بھی اس نالہ کے پاس جو یرون کے پاس سامنے کی طرف ہے جاچھپ۔\" (١٩٨٨ء، انبیائے قرآن، ١٠٥)"," اوس قصر میں رسائی کا دستور ہی نہیں گرد و غبار کا کہیں مذکور ہی نہیں (١٨٧٠ء، شرف (آغا حجرہ)، دیوان ٣٣١)"]

مذکور کے مترادف

افواہ

افواہ, افواہِ, بات, پتہ, تذکرہ, چرچا, ذکر, شہرت, شہرہ, گفتگو, متذکرہ, نام, نشان, ہمکلامی

مذکور کے جملے اور مرکبات

مذکورالذکر, مذکور الصدر

مذکور english meaning

(F. & (Plural) ?????? mazkoo|rah) Relatedalready statedgiven abovegiven here undermentioned. [A~??? zikr]stated abovestated below

شاعری

  • دلی کی بربادی کا کیا مذکور ہے
    یہ نگر سو مرتبہ لُوٹا کیا
  • مذکور میری سوختگی کا جو چل پڑا
    مجلس میں سن سپند یکایک اُچھل پڑا
  • بیخوابی تری آنکھوں پہ دیکھوں ہوں مگر رات
    افسانہ مرے حال کا مذکور ہوا ہے
  • رات کی بات کا مذکور ہی کیا
    چھوڑیئے رات گئی بات گئی
  • واں نہیں مطلق ترا مذکور بھی
    مصحفی کس بات پر بھولا ہے تو
  • کیا میر کا مذکور کریں سب ہے جہل
    پایا ہم نے اُسے نہایت ہی سہل
  • اگر جنکو بردہ ملا نئیں تو کیوں
    تو سن بھی کفارت کا مذکور یوں
  • کسریٰ گیا پہ طاق کا مذکور رہ گیا
    نعمان موا اور ذکر خورنق ہے اب تلک
  • ذکر میرا ہی وہ کرتا تھا صریحا لیکن
    میں جو پہونچا تو کہا خیر یہ مذکور نہ تھا
  • آپ کی ہے وہی عادت جو ہماری ہے چڑھ
    لو کہو ہوتے ہیں خوش غیر کے مذکور سے ہم

محاورات

  • مذکور کرنا

Related Words of "مذکور":