مذہب پرستی

{ مَذ + ہَب + پَرَس + تی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مذہب| کے ساتھ فارسی مصدر |پرستیدن| سے مشتق فعل امر |پرست| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ ١٩٨٢ء کو"نفسیاتی تنقید" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مذہب پرستی کے معنی

١ - مذہب پر سختی سے عمل کرنا، اپنے مسلک کی پاسداری کرنا، اپنے مذہب کی حمایت کرنا۔

"اس نے کسی بھی موقع پر اندھی مذہب پرستی سے کام نہ لیا۔" (١٩٨٢ء، نفسیاتی تنقید، ١٨٨)