مربوبیت

{ مَرْ + بُو + بِیَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |مربوب| کے ساتھ |یت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء کو "ترجمۂ فصوص الحکم" کے "مقدمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ربب "," مَرْبُوب "," مَرْبُوبِیَت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مربوبیت کے معنی

١ - پالا ہوا ہونا، بندہ ہونا، پروردہ۔

"جب انسان دعا مانگتا ہے تو اس کے جذبات مربوبیت و عبودیت کی ایک ساتھ تسکین ہو جاتی ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلامی ثقافت، ١٢٦)