مرقع بیانی
{ مُرَق + قَع + بَیا + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم نیز صفت |مرقع| کے ساتھ عربی اسم |بیان| کے آخر پر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے مرکب |مرقع بیانی| بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء کو "فلسفہ اجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
مرقع بیانی کے معنی
١ - مرقع بیان کرنا، تصویر کشی کرنا، کسی چیز کا منظر پیش کرنا۔
"جب افراد کی تخیل، مرقع بیانی و مرقع نگاری سے اس قدر متاثر ہوتی ہے تو جماعات تو اس سے صد چند و ہزار چند متاثر ہوں گی۔" (١٩١٥ء، فلسفہ اجتماع، ٦٨)