مرقع نویسی کے معنی
مرقع نویسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُرَق + قَع + نَوی + سی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم نیز صفت |مرقع| کے ساتھ فارسی مصدر |نوشتن| سے مشتق صیغہ امر |نویس| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب |مرقع نویسی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٨ء، کو رسالہ "اردو" اپریل تا جون میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
مرقع نویسی کے معنی
١ - مرقع لکھنا، نقشہ کھینچنا؛ خاکہ اتارنا۔
"اس میں ادبی خاکہ نگاری کے ساتھ ساتھ، شخصیت نگاری، مرقع نویسی اور علمی و مذہبی شخصیات پر لکھے گیے خاکوں کا ذکر بھی آگیا ہے۔" (١٩٨٨ء، اردو، کراچی، اپریل تا جون ٢٠٣)