مز رعۂ آخرت کے معنی
مز رعۂ آخرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَز + رَع + اے + آ + خِرَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مزرع| کے ساتھ ہمزہ زائد لگا کر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم |آخرت| لگانے سے مرکب اضافی |مزرعۂِ آخرت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء کو "سحر البیان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث )
مز رعۂ آخرت کے معنی
١ - آخرت کی کھیتی، نیکی کمانے کی جگہ (دنیا کے لیے مستعمل)۔
"مسلمان کی نظر میں یہ دنیا مزرع آخرت ہے۔" (١٩٩٤ء، صحیفہ، لاہور، اکتوبر، دسمبر، ٤٨)
٢ - [ مجازا ] دنیا۔
مزرع آخرت کوں اس غم میں مومناں پانی دو تم از بحرین (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١٥)
٣ - نیکی، بھلائی، باقیات صالحات، کار عقبٰی، (فرہنگ آصفیہ)