مزدور کے معنی

مزدور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُز + دُور }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |مزد| کے ساتھ |ور| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "تحفۃ المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مُزد ۔ اجرت ۔ بر ۔ اٹھانے والا)","اجرت پر کام کرنے والا","بار بردار","بیگاری کا نقیض","پلہ وار","دہاڑی دار","محنت کش","مزدوری پر کام کرنے والا","مزدوری کرنے والا"]

مُزد مُزْدُور

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : مُزدُوروں[مُز + دُو + روں (و مجہول)]"]

مزدور کے معنی

["١ - اُجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش۔"]

["\"قلم کے مزدور بنے رہے اور جو کچھ میسر آیا اسی میں بسر کرلی۔\" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، مئی، ١٨)"]

["١ - وہ شخص جو معمار کو اینٹ گارا لا لا کر دیتا ہے۔"]

[" گرم ہیں دنیا کی ہر دولت سے دونوں مٹھیاں درکف مزدور و دہقاں، در کف سرمایہ دار (١٩٨٢ء، ط ظ، ٦٠)"]

مزدور کے مترادف

قلی, جمال

اجیر, بارکش, فالٹُو, قلی, قُلی, محنتی, ممال, کارکن, کمیرا

مزدور کے جملے اور مرکبات

مزدور پٹی

مزدور english meaning

labourerporterworker

شاعری

  • بانٹ لے کوئی کسی کا درد یہ ممکن نہیں
    بارِ غم دنیا میں اٹھواتے نہیں مزدور سے
  • عشق نے ڈالی تھی جب قصر محبّت کی بنا
    لکھ دیا تھا کوہ کن بھی‘ نام اک مزدور کا
  • یہ پرندے بھی کھیتوں کے مزدور ہیں
    لوٹ کے اپنے گھر شام تک جائیں گے
  • بھاری پتھر اٹھ چکا مرزا منش دیوانوں سے
    اے بتو مزدور ڈھونڈو ناز اٹھانے کے لیے
  • بار بردار کہاں مایہ الفت ہے بہت
    ابھی مزدور پکڑوایئے بیگاروں سے
  • رنج اٹھاوے گر رقیب مبتذل محروم ہے
    نعمتوں مےں خوان کے حصہ نہیں مزدور کا
  • کاری گر ، مزدور ، کسان
    کڑیل اور بگڑیل جوان
  • وہ دیتے دکھ مگر اتنا تو دیکھ لینا تھا
    کہ ناتواں ہے یہ مزدور بوجھ بھاری ہے
  • کوہکن گرشنہ مزدور طرب گاہ رقیب
    بیستوں آئینہ خواب گران شیریں
  • دیکھیں اس ڈھونے ڈھلانے کی ملے کیا اجرت
    جسم کو بوجھ تو انساں کو مزدور سمجھ

محاورات

  • بھینس کو ڈہر مزدور کو شہر
  • جورو چکنی میاں مزدور
  • حضوری کی مزدوری بھلی
  • دن ڈھلا مزدور نہا
  • دن کھسا (ڈھلا) مزدور ہنسا
  • مزدور خوش دل کند کار بیش
  • مزدور کو شہر بھینس کو ڈہر
  • مزدوری کرنا
  • کھری ‌مزدوری ‌چوکھا ‌کام
  • کھری مزدوری چوکھا کام

Related Words of "مزدور":