مزدوری کے معنی

مزدوری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَز + ُدو + ری }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم نیز صفت |مزدور| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو زبان میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ان معنوں میں کرنا ہونا کے ساتھ","بوجھ اٹھانا","پائے رنج","پائے مزد","حق الخدمت","حق السعی","حق المحنت","قلی گیری","کام کا صلہ","کام کا معاوضہ"]

مَزدُور مَزْدُوری

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مزدوری کے معنی

١ - کام کا معاوضہ، اجرت، محنت کا صلہ۔

 کاروبار میں آپ کے خسارہ اور طرح کا ہے کام نہیں بڑھتا مزدوری بڑھتی جاتی ہے (١٩٨٣ء، مہرودونیم، ١٤٨)

٢ - محنت، مشقت، کام، (خصوصاً) بوجھ اٹھانے کا کام، قلی گیری، خدمت، حمّالی۔

"کبھی اس نے پیٹ کے دوزخ کو بھرنے کے لیے مزدوری کی ہے۔" (١٩٧٨ء، پاکستان کے تہذیبی مسائل، ٢٥)

٣ - [ مجازا ] اجر، بدلہ، صلہ۔

"یہی ہیں جن کے لیے مزدوری ہے ان کے رب کے ہاں بے شک اللہ جلد لیتا ہے حساب۔" (١٩١٧ء، ترجمۂ قرآن، محمود الحسن، ١٣١)

مزدوری کے مترادف

اجرت, آکھت, معاوضہ, محنت

اجرت, اُجرت, اجورہ, اُجورہ, جعالہ, جعل, خدمت, صلہ, لیبر, محنت, محنتانہ, مختانہ, مُزد, مشقت, معاوضہ, کام

شاعری

  • عشق و مزدوری عشرت گہ خسرو کیا خوب
    ہم کو تسلیم لکونامی فرہاد نہیں
  • تسکین نہ خواجگی سے نہ مزدوری سے
    عاجز ہے غریب اپنی رنجوری سے

محاورات

  • حضوری کی مزدوری بھلی
  • مزدوری کرنا
  • کھری ‌مزدوری ‌چوکھا ‌کام
  • کھری مزدوری چوکھا کام

Related Words of "مزدوری":