مسماری کے معنی
مسماری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِس + ما + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مسمار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت و کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٦ء کو "تجلیات عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["منہدم کرنا","ڈھا دینا"]
سمر مِسْمار مِسْماری
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
مسماری کے معنی
١ - انہدام، تباہی و بربادی۔
"یہ مکان مدت سے مسماری کے پروگرام میں آچکا تھا۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٣١٥)
٢ - ایک قدیم رسم الخط جس کا استعمال تقریباً تین ہزار قبل مسیح سے شروع ہوا اور سنہ عیسوی کے آغاز تک جاری رہا۔
"ایران میں عربوں کی آمد سے قبل قدیم مسماری خط کی اگلی شاخ یعنی خط پہلوی اور اس کی ذیلی شاخیں. رائج تھیں۔" (١٩٨٧ء، اردو رسم الخط اور ٹائپ، ١٧)