مسودہ
{ مُسَوْ + وَدَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
["تود "," مُسَوَّدَہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : مُسَوَّدے[مُسَوْ + وَدے]
- جمع : مُسَوَّدے[مُسَوْ + وَدے]
- جمع غیر ندائی : مُسَوَّدوں[مُسَوْ + وَدوں (و مجہول)]
مسودہ کے معنی
١ - لکھا ہوا، سیاہ کیا گیا، وہ عبارت جو بطور خاکہ لکھی ہو، ابتدائی تحریر جس میں اصلاح و ترمیم کی گنجائش ہو نیز اصل تحریر کسی مضمون یا کتاب کی جو مصنف کے قلم کی ہو۔
"ایک نامکمل ناول کا مسودہ دیکھ رہی اور سبز موجوں کی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔" (١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٥٩)
٢ - منصوبہ، ارادہ، مدعا، مطلب، مضمون۔
پورا ہوا نہ ایک بھی اس دل کا مسودہ فرسودہ لاکھ بار قلم ہو کے رہ گیا (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٦٣)
٣ - [ بازاری ] بیٹا، پسر۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ)
مرکبات
مسودہ جات, مسودۂ قانون, مسودہ نویس, مسودہ نویسی
انگلش
["the first sketch","or rough draft; the original draft; a draft","a bill."]