مسکنا[2] کے معنی

مسکنا[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَسَک + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ فعل ہے اردو میں اپنے اصلی معنوں اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء کو "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

فعل لازم

مسکنا[2] کے معنی

١ - اپنی جگہ سے ہلنا، حرکت کرنا، جنبش کرنا۔

"بچہ چاہے روتے روتے مار جائے مسکتی تک نہیں" (١٩٣٥ء، دودھ قیمت، ١٦٧)

٢ - بدن لچکنا، ناچنے میں بدن کو حرکت دینا۔

"ہرگت کے درمیان سولہ جگہ سے اعضاء جسم مسکتہ جاویں اسی کو سولہ کلا باندھن ی گت کہتے ہیں۔" (١٩٣٦ء، تحفۂ موسیقی، ٨:٥)