مسہری کے معنی

مسہری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَسَہ (فتحہ س مجہول) + ری }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٨٥٨ء کو "تراب" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا پردہ دار پلنگ جو مکھیوں مچھروں وغیرہ سے محفوظ ہوکر سونے کے لئے بنایا جاتا ہے","ایک قسم کا پلنگ جس کے پایوں کے ساتھ لوہے کے حلقے لگے ہوتے ہیں جن میں بانس لگائے جاتے ہیں لیکن آج کل ان کی بھی ضرورت نہیں رہی ایک طرف کے دونوں بانسوں کو آڑ کرکے پایوں میں پھنسا دیتے ہیں اور معمولی پلنگ کی مسہری بنالیتے ہیں","ایک قسم کا پلنگ جس کے پایوں کے ساتھ لوہے کے حلقے لگے ہوتے ہیں۔ جن میں بانس لگائے جاتے ہیں لیکن آج کل ان کی بھی ضرورت نہیں رہی ایک طرف کے دونوں بانسوں کو آڑا کرکے پایوں میں پھنسا دیتے ہیں اور معمولی پلنگ کی مسہری بنالیتے ہیں","پردہ دار پلنگ","پھولوں کا جال جو فقیروں کی قبروں پر لگاتے ہیں","جالی کا پردہ جو مچھروں سے بچنے کے لئے پلنگ پر لگاتے ہیں","خوابگاہوں کا آرام دہ بستر","کلّہ خوابگاہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَسَہِریاں[مَسَہ (فتحہ س مجہول) + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : مَسَہریوں[مَسَہ (فتحہ س مجہول) + رِیوں (و مجہول)]

مسہری کے معنی

١ - ایک وضع کا پلنگ جس کی پٹیاں چوڑی اور نقشین، پائے کرسی کے پایوں کی طرح بلند ہوتے ہیں، ہر پائے کی چوٹی پر آہنی حلقہ بھی نصب ہوتا ہے تاکہ اس میں ڈنڈے لگا کر چھپر کھٹ بنا سکیں، سرہانے اور پائنتی بالشت بھر کا اونچا کٹہرا بنا ہوتا ہے، آج کل مختلف وضع کی مسہریاں خوبصورت انداز میں بنائی جاتی ہیں۔

"بنو بیگم نے مسہری پر بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢١)

٢ - جالی کا پردہ جو مچھروں سے بچنے کے لیے پلنگ پر لگاتے ہیں۔ (جامع اللغات)

 آئے ہیں خلا سے پھرولوں کی مسہری لے کر دو فرشتوں کو ہے اک گور غریباں کی تلاش (١٨٦٦ء، ہزبد، د، ٥٢)

٣ - پھولوں کا جال جو قبروں پر لگاتے ہیں۔

مسہری کے مترادف

چھتری

چھپرکٹ, چھپرکھٹ

مسہری english meaning

mosquito net

شاعری

  • جو مسہری پر سدا سوتے تھے سو افلاس سے
    خاک پر سونے لگے منہ سے دوپٹہ تان کے

Related Words of "مسہری":