مسی کے معنی

مسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِس + سی }{ مُس + سی }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنے اصلی معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور |اسم| مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ہوا۔, ١ - (نباتیات) کھمبی کی قسم سے مشہور نبات جو موسم برسات میں چٹانوں، دیواروں اور درختوں پر نکل آتی ہے، یہ دیکھنے میں چھتری یا گچھے کی صورت میں نظر آتی ہے اس کا پودا نرم، چکنا اور چھونے میں مخمل کی طرح محسوس ہوتا ہے، یہ نباتات سینکڑوں کی قسم کی ہوتی ہے ان میں سے بعض کھائی جاتی ہیں اور بعض نہایت زہریلی ہوتی ہیں۔, m["ایک قسم کا سویا","تانّبے کا بنا ہوا","چنے کے آٹے کی بنی ہوئی","دیکھئے: مس","طُوطیا وغیرہ سے تیار کیا جاتا اور ہندوستان کی عورتیں شادی ہوجانے پر جب تک سہاگن رہتی ہیں اسے لگاتی ہیں","لوہ چون","ماش کی بنی ہوئی","مِس کا","مس کا بنا ہوا","مِس کا بنا ہوا"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ

مسی کے معنی

١ - ایک سیاہ منجن یا پاؤڈر جسے عورتیں سنگار کے لیے اپنے دانتوں اور ہونٹوں پر ملتی ہیں، اس سے دانتوں کی ریخیں اور مسوڑے سیاہ اور دانت اور ہونٹ چمکدار ہو جاتے ہیں۔

"آنکھوں میں کاجل، دانتوں میں مسی اور ہونٹوں پر ہنسی۔" (١٩٩٥ء، صنم خانۂ عشق، ٢٥٧)

٢ - [ طوائفوں کی اصطلاح۔ ] کسبیوں کی ایک شادی جیسی رسم، جس میں پہلی بار کسی نوچی کے مسی لگاتے ہیں، اس روز تمام خاندان والوں کی دعوت ہوتی ہے اور سب ناچتی گاتی اور خوشیاں مناتی ہیں، مسی ہونے کے بعد پھر نتھ نہیں پہنائی جاتی کیونکہ اس طبقے میں نتھ کنوارے پن کی علامت سمجھی جاتی تھی۔

"یہ تو ممکن نہیں کہ کسی کو آپ کی طرف توجہ نہ ہو نگاہیں ضرور پڑتی ہونگی، مگر بات یہ تھی کہ آپ کی مسی نہیں ہوئی تھی۔" (١٨٩٩ء، امراؤ جان ادا، ٩٠)

١ - (نباتیات) کھمبی کی قسم سے مشہور نبات جو موسم برسات میں چٹانوں، دیواروں اور درختوں پر نکل آتی ہے، یہ دیکھنے میں چھتری یا گچھے کی صورت میں نظر آتی ہے اس کا پودا نرم، چکنا اور چھونے میں مخمل کی طرح محسوس ہوتا ہے، یہ نباتات سینکڑوں کی قسم کی ہوتی ہے ان میں سے بعض کھائی جاتی ہیں اور بعض نہایت زہریلی ہوتی ہیں۔

مسی کے جملے اور مرکبات

مسی آلود, مسی کا جل, مسی مالی, مسی مالیدہ, مسی نگار

مسی english meaning

a kind of tooth pastecosmeticsmade of coppermushroom

شاعری

  • مسی مل مل کے وہ ہنستے ہیں رلانے کو مرے
    ابر ہے برقی چمکتی ہے وہ آیا پانی
  • تیری جو مسی زیب دہن دیکھے تو پڑ جائیں
    پانی کے گھڑے غنچہ سوسن پہ ہزاروں
  • گلوری وہ نہیں کھاتے ہیں مسی مل کے ہونٹوں پر
    نگیں یا قوت کا نیلم کی پٹری پر جماتے ہیں
  • تج مکھ مسی کا سکہ ہے عاشقاں کے دل منے
    نابج رقیبا جھوٹے کوں دیکھیں کتب تقلید کا
  • مسی لگا تھوکنے میں مکھ اجلے کنکر نیلم ہو
    تھوکے ہیں اکثر پان کھا لا لونچ کے کھن میں تمہیں
  • کبھو کالی گھٹا میں کوند بجلی کی نہ ہو ایسی
    سیاہی میں جوان دانتوں کی مسی کی ہے براقی
  • نیلم کی جھلک دیتی ہے یاقوت میں گو یا
    سو تیرے لب لعل پہ مسی کی دھڑی ہے
  • منہ کالا کرے کون لگا اس کو ہے بڑبھس
    سر ہلتا ہے پر شوق ہے مسی کی دھڑی کا
  • لب اس کے دیکھو تو ہے ظلم و خوں خوری کی دلیل
    سیہ مسی پہ نہیں سرخ پان کی تحریر
  • چڑھی مسی چبائے اوپر پان
    دل جلوں نے دکھایا خوں کا نشان

محاورات

  • اندھا امام ٹوٹی مسیت
  • اندھا ملا پھوٹی (- ٹوٹی) مسیت / مسجد
  • تم کو ہمسی انیک ہیں ہم کو تمسا ایک۔ روی کو کنول انیک ہیں کنول کو ردی ایک
  • تن پر نہیں لتا‘ مسی ملے البتہ
  • دھیروں کی دہلی اور تاؤلوں کی مسیت
  • دیکھ پرائی چوپڑی مت للچاوے جی۔ مسی کسی کھائے کے ٹھنڈا پانی پی
  • لنڈی چڑی میت مسیت میں ڈیرا
  • مسمسی شکل (یا صورت) ہونا
  • مسی ‌کاجل ‌کرنا
  • مسی ادھڑنا یا چھوٹنا

Related Words of "مسی":