مشترک کے معنی
مشترک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُش + تَرَک }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٢ء کو "اصول علم حساب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دو میں شریک پتی کا","ساجھے کا","شاملات کا","شرکت کا","شریک کیا گیا","ملا ہوا","وہ الفاظ جس کے کئی معنی ہوں","وہ لفظ جو دو معنی کے واسطے بنایا گیا ہو یعنی ہر ایک کے واسطے علیحدہ علیحدہ موضوع ہو"]
شرک اِشْتِراک مُشْتَرَک
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : مُشْتَرِکِین[مُش + تَرِکِین]
مشترک کے معنی
"ہم دونوں کے خاندان قائداعظم کی جھونپڑیوں میں ایک ساتھ آباد ہوئے، دونوں کی جھگیاں بن گئیں، اس طرح کہ دونوں ایک مکان کے دو حصے معلوم ہوتے تھے باہر آنے جانے کا دروازہ مشترک تھا۔" (١٩٨٦ء، بیلے کی کلیاں، ١٥٠)
"ہر زبان میں ایسے الفاظ کثرت سے پائے جاتے ہیں جن کے معنی دو یا دو سے زیادہ ہیں، ان الفاظ کو مشترک کہتے ہیں۔" (١٩٢١ء، وضع اصطلاحات، ١٦٠)
"اور سب مرتبوں کا شمار سترہ جاننا چاہے کہ عدد مشترک کیا ہے۔" (١٨٥٢ء، اصول علم حساب، ٤٣)
مشترک کے مترادف
شامل
اکٹھا, بالاشتراک, ساجھا, سانجھا, شامل, شراکت, شریک, یکجا
مشترک کے جملے اور مرکبات
مشترک ارث, مشترک اقدار, مشترک الخیال, مشترک المحیط, مشترک بولی, مشترک تہذیب, مشترک خلوی, مشترک خلیہ, مشترک زبان, مشترک صنفی, مشترک عاد, مشترک لحم, مشترک مصنفین
مشترک english meaning
(F. & (Plural) مشترکہ mushta|rakah) Joint(F. & (Plural) مشترکہ mushta|rakh)commonin partnership (with) [A~اشتراک]sharedshared. [A~اشتراک]
شاعری
- غلط ہے، دل پہ قبضہ کیا کرے گی بے خودی میری
یہ جنس مشترک ہے، جو کبھی ان کی کبھی میری