مشحون کے معنی

مشحون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَش + حُون }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم مفعول ہے۔ اردو میں عربی سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء کو "عجائب القصص" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

["شحن "," مَشْحُون"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

مشحون کے معنی

١ - پر کیا ہوا، بھرا ہوا۔

 مشحون بہ کلفت رہیں ارباب وفا کرتی ہے محبت امتحان دعویٰ (١٩٦٧ء، لحن صریر، ١٨٣)

٢ - ترکیبات کے جزو آخر کے طور پر مستعمل، تراکیب میں بطور لاحقہ، عموماً خطوط میں مستعمل ہے۔

"برادر مکرم سلامت! بعد سلام مسنون تمنا مشحون کے مدعا یہ ہے۔" (١٩١٤ء، مکتوبات حالی، ١٥٤)