مشرقیت کے معنی
مشرقیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَش + رِقْی + یَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مشرق| کے ساتھ |یت| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦١ء کو "سات سمندر پار" میں مستعمل ملتا ہے۔
["شرق "," مَشْرِق "," مَشْرِقِیَّت"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
مشرقیت کے معنی
١ - مشرق میں واقع ہونا، مشرقی ہونا (مغربیت کے مقابل)۔
"یہ ملک ایشیا سے باہر مشرقیت سے بعید معلوم ہوتا ہے۔" (١٩٦١ء، سات سمندر پار، ١٣)
٢ - اہل مغرب کے برعکس کسی ایشیائی قوم یا فرد کی اپنے ماحول کے مطابق تہذیبی، علمی و ثقافتی نشو و نما۔
"ان کے مزاج میں مشرقیت بسی ہوئی تھی۔" (١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ٥٦)