مشق کے معنی
مشق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَشْق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصطلاحی کسی کام کی مداومت","بار بار لکھنا","بار بار لکھنا یا کوئی کام ہر روز کرنا","پیاپے دوڑنا","جمع مشقیں","لُغوی معنی لگاتار سینا","مُتواتر کھانا یا لکھنا","وہ تختہ یا کاغذ جس پر مشق کی ہو وصلی","کسی کام کا ہر روز کرنا","کسی کام کی مداومت یا مزادلت"]
مشق مَشْق
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مَشْقیں[مَش + قیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : مَشْقوں[مَش + قوں (و مجہول)]
مشق کے معنی
"ان تینوں حروف مرکب کا تلفظ دقیق ہے اور مشق سے زبان پر جمنا ہے۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٢٠)
"حافظ نوراللہ . کامل خوشنویس تھے ان کی معمولی مشق بازاروں میں . ہاتھوں ہاتھ بک جاتی تھی۔" (١٩٣٦ء، قدیم ہنرمندان اودھ، ٢١)
"اگر مشق اچھی نہ ہوتی یا کم ہوتی تو مجھے رسان میں سمجھا دیتے۔" (١٨٧٤ء، مجالس النساء، ٣٨:١)
مشق کے مترادف
ٹریننگ, عادت, کسرت, ورزش
ابھیاس, پریکٹس, تختی, تمرین, ربط, ریاضت, عادت, مزاولت, مشاقی, ممارست, مُمارست, مہارت
مشق کے جملے اور مرکبات
مشق خرام, مشق ستم, مشق سخن, مشق ناز
مشق english meaning
piercing suddenly (with a spear); strikingbeatingor lashing with velocity; tearinga copy to write after modelexercisepractise
شاعری
- ہر خستہ ترا خواہاں یک زخمِ وگر کا تھا!
کی مشق ستم تو نے پر خون نہ کر آیا - ستم کی مشق میں اندیشہ فردانہ کر ظالم
غریبوں کے سنے گا کون آشوب قیامت میں - ستم کی مشق میں اندیشہ فردانہ کر ظالم
غریبوں کی سنے گاکون آشوب قیامت میں - تو مشق آہ تھے رہی ہم کو ہوس تمام
ہوگئے ایک آہ سرد کے بھرتے ہی بس تمام - خدنگ مشق مری جان تیر دستی ہے
عبث چڑھائی ہے بھوں حاجت کمان نہیں - نو مشق عشق تھا مگر احباب جھوٹ کے
کیا کیا پہاڑ اوٹھاتے ہیں فرہاد کے لیے - نغمہ سنجی کی کرے مشق جو مجھ سے چندے
پھر گلا تیرا نہ او بلبل گلزارپڑے - خوش نویسی میںل بھی کی ہے طفل نے مشق ست
خون سے بلبل کے لکھا قطعہ گلزار کو - تب مسیحا فقر کے خط کوں سکھے گا تجھ نزدیک
مشق کرنے فقر کی جب لوح پیشانی کرے - ہو کیوں یہ تختہ مشق اطبا ترا مریض
جوں لوح مشق اوس کے یہ سینے پر حرف ہے
محاورات
- مشق چڑھی ہونا
- مشق زوروں پر چڑھنا
- مشق کرنا
- مشق ہونا
- مشقت برباد ہونا