پنڈت کے معنی

پنڈت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَن + ڈَت }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رَس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اختر شناس","انجم شناس","بُدھی دان","تعلیم یافتہ","دانش مند","ستارہ شناس","صاحبِ علم","عقل مند","مذہبی عالم","ودیا دان"]

پنڈت پَنْڈَت

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : پَنْڈتائِن[پَنْڈ (ن غنہ) + تا + اِن (کسرہ ا مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : پَنْڈَتوں[پَن + ڈَتوں (و مجہول)]

پنڈت کے معنی

١ - عالم، فاضل؛ ہندو دھرم کے قوانین سے واقف شخص، معلم، برہمن قوم کا فرد۔

 پنڈت نے اگر بنا دیا بت کو خُدا ملاّ نے خدا کو بت بنا کر چھوڑا (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٢٧٩)

٢ - جوتشی، نجومی، رمّال۔

"پنڈتوں نے پوتھی کھولی، کچھ انگلیوں پر شمار کیا کہا خیریت ہے۔" (١٨٩١ء، بوستانِ خیال، ٢٢٧:٨)

٣ - ایک تعظیمی کلمہ جو عموماً اونچی ذات کے یا پڑھے لِکھے ہندوؤں کے لئے مستعمل ہے۔

"پنڈت سندر ترائن مُشران صاحب کے ان خطبات کا مجموعہ جو انہوں نے . ادبی مجلسوں میں پڑھے۔" (١٩٤٢ء، خطباتِ مُشران، ریویو (١))

٤ - [ موسیقی ] کمال اور دسترس کے مطابق گانے والے کا سب سے چھوٹا درجہ۔

"نائک کا درجہ فنِ موسیقی کے تما درجوں یعنی پنڈت، گنی، گندھوپ اور گاین سے بڑھ کر ہے۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ٢٢)

پنڈت english meaning

one versed in Hindu religious love; Brahman teacher; panditBrahman teacherloreone versed in Hindu religiouspanditto envyto suffer patiently

شاعری

  • پنڈت جی ہم میں ان میں بھلا کیسی ہوئے گی
    پوتھی کو اپنی کھولیے کچھ تو بچاریے
  • بڑے بھٹکتے ہیں لاکھوں دانا کروڑوں پنڈت ہزاروں سیانے
    کہ خوب دیکھا تو یار آخر خدا کی باتیں خدا ہی جانے
  • رمال نجومی گھڑیالی ملا بمھن پنڈت عاقل
    کیا بید مہندس ابجد داں کیا عالم فاضل کیا جاہل
  • مقدر میں نہیں کیا وصل؟ جب پوچھا تو کہتے ہیں
    بُلاؤ تم کسی پنڈت کو یہ دِکھواؤ پوتھی میں
  • پنڈت تری کتھا بھی کرتی ہے کام کھنڈت
    تو نے بھی رام‘یوں کو اشلوک و سنائے
  • جب دولھا دولھن مل بیٹھے تب ریت ہوئی گٹھ جوڑے کی
    وہ پنڈت آئے ہوم کیا سب لا کر اس کی چیز رکھی
  • پڑے بھٹکتے ہیں لاکھوں دانا، کروڑوں پنڈت ، ہزاروں سِیانے
    جو خوب دیکھا تو یار آخر خدا کی باتیں خدا ہی جانے
  • ادھر ہے چاند اور ادھر ہے سورج ،ادھر ستارا ، ادھر ہوا ہے
    پڑے بھٹکتے ہیں لاکھوں دانا ، کروڑوں پنڈت ، ہزاروں سِیانے
    جو خوب دیکھا تو یار آخر ، خدا کی باتیں ،خدا ہی جانے

محاورات

  • آدھا تجے پنڈت سارا تجے گنوار
  • ات بھی بھلا ہے بیھ جت کر کیبھ گیان۔ ملا پنڈت بیٹھ کر بانچے بید قرآن
  • باپ پنڈت پوت جھنیرا
  • بھل جنمل بھل پنڈت بھیل
  • پنڈت اور مشالچی دونوں الٹی ریت اور دکھاوے چاندنی آپ اندھیرے بیچ
  • پنڈت بھئے تو کیا بھئے گلے لپیٹا سوت۔ بھاؤ بھگت جانی ناہیں بھئے جنگل کے بھوت
  • پنڈت پوتھی بانچتے ملا پڑھے قران لوگ دکھاو و لاکھ کرو نا ملئے بھگوان
  • پنڈت کی جو زبان پر ہے وہی پوتھی میں
  • پوتھی تو تھوتھی بھئی پنڈت بھیا نہ کوئے۔ ڈھائی انچھر پریم کے پڑھے سو پنڈت ہوئے
  • تلسی وہ دوؤ گئے پنڈت اور گرہست۔ آتے آدر نہ کیا جات دیا نہ ہست

Related Words of "پنڈت":