مشیمہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word mashimah meanings and details

مشیمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَشِی + مَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء کو "عجائب المخلوقات" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

["شیم "," مَشِیمَہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

مشیمہ کے معنی

١ - [ قبالت ] ایک اسپینج کا متخلخل جسم جو رحم کی دیوار سے لگا ہوا ہوتا ہے اور نال کی ڈوری اس میں لگی ہوتی ہے یہ فی الواقع جنین کا آلۂ تنفس و تغزیہ ہوتا ہے۔ بعد پیدائش جنین کے مشیمہ بھی باہر نکل آتا ہے۔

"اگر جنین اس طرح نکلے تو اس کا سرا آگے ہوگا اور اس کی مشیمہ اس کے ساتھ نکلے گی۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٢٥)

٢ - [ نباتات ] پھولوں والے پودوں کی بیضہ دانی کا وہ حصہ جس میں تخمک ہوتے ہیں۔

"بذرہ دان اور رختہ دونوں بافت کی ایک چھوٹی سی گدی پر نمو پاتے ہیں جس کو مشیمہ کہتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، مبادی نباتیات، ٥٩٩:٢)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!