مشینری کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word mashineरी meanings and details

مشینری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَشِی + نَری }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنے اصلی معنی اور حالت میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩٥١ء کو خطبات محمود| میں مستعمل ملتا ہے۔

["Machinery "," مَشِینَری"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَشِینَرِیاں[مَشِی + نَرِیاں]
  • جمع غیر ندائی : مَشِینَرِیوں[مَشِی +نَرِیوں (و مجہول)]

مشینری کے معنی

١ - مشینوں (کلوں) کا مجموعہ، بڑی مشین جس کے بہت سے کل پرزے ہوں۔

"مشینری کی خرید بھی کارپوریشن سرمایہ کار کے مشورے سے عمل میں لاتی ہے۔" (١٩٨٩ء، چھوٹی صنعتوں میں سرمایہ کاری، ٥٢)

٢ - اداروں کا کوئی امتزاج یا نظام جس کے ذریعے عمل کو جاری و ساری رکھا جا سکے، سسٹم، نظام کار۔

"برطانیہ نے جو انتظامی مشینری برصغیر میں تیار کی تھی وہ طبقاتی خطوط پر تعمیر کی گئی تھی۔" (١٩٨٩ء، تعلقات عامہ پیشہ و فن، ١٦)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!