مصرف کے معنی

مصرف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَص + رَف }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے اندازہ خرچ کرنے والا","خرچ کا موقع","خرچ کرنے کی جگہ","صرف کرنے والا","فضول خرچ","لٹاؤ (اَصَرف ۔ خرچ کرنا)","مقام خرچ","موقع خرج"]

صرف صَرف مَصْرَف

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مصرف کے معنی

١ - کسی چیز کے استعمال یا خرچ کرنے کی جگہ، خرچ کرنے کا موقع، خرچ کی مد، خرچ۔

"شوہر اور باپ کا کام ہے پیسہ اور ذرائع مہیا کرنا اور بیوی اور ماں کا کام ہے اس کا صحیح مصرف۔" (١٩٧٠ء، پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات، ٥٠)

٢ - کام، مطلب، غرض۔

"ہر ایک کا مصرف، ہر ایک کے اوقات اور ہر ایک کا محور اور عالم جدا ہے۔"١٩٥ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٤٥

مصرف کے مترادف

استعمال, کام, مطلب

استعمال, اڑاؤ, خرچ, غرض, مطلب, مقصد, کام

مصرف english meaning

expenditureexpensedisbursement; costcharge; use((Plural) مصارف masa|rif) Expenditure(Plural) مصارف masa|rifuseutilityutility [A~???]

شاعری

  • تیرے قامت پہ درافشاں ہوں کہاں تک آنکھیں
    مایہ درکار ہے اس مصرف بالائی کو

محاورات

  • مصرف کا ہونا

Related Words of "مصرف":