معقول کے معنی
معقول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَع + قُول }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(عَقَلَ ۔ سمجھ ہونا)","پسندیدۂ عقل","پھبتا ہوا","تعلیم یافتہ","حسبِ اطمینان","خاطر خواہ","عقل دیا گیا","عقل میں لایا گیا","قرینِ عقل","ماننے والا"]
عقل عَقْل مَعْقُول
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : مَعْقُولات[مَع + قُو + لات]
معقول کے معنی
"وہ نظریہ جسے معقول ہونے کا دعویٰ ہو اسے عقلی دلائل کے بغیر پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچایا جاسکتا۔" (١٩٩٢ء، اسلامی تصوف اہل مغرب کی نظر میں، ٧١)
"محتسب کسی. شکایت کی بلاتاخیر تفتیش کرے گا اور معقول وقت کے اندر. رائے پیش کرے گا۔" (١٩٩٠ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، (ضمیمہ سوم)، ٢٣)
"لیکن وہ بات کرتا تھا تو بڑی، وزنی، معقول اور (ٹو دی پوائنٹ) باموقع ہوتی تھی۔" (١٩٩٤ء، افکار، کراچی، فروری، ٥٤)
"کسی مسئلے پر معقول افراد کا ہم خیال ہو جانا ایک قدرتی امر ہے۔" (١٩٧٠ء، پارلیمانی طریق کار، ٢٤)
"دوسری پوشاک معقول پہن کر آیا۔" (١٨٠٢ء، باغ و بہار، ٣٢)
"عقل، عاقل اور معقول متحد ہو کر ایک ہو جاتے ہیں۔" (١٩٤١ء، کتاب الہند، ٥٦:١)
"جناب ضد بری ہوتی ہے، نہیں معقول، سنا آپ نے۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٩٤:١)
"ہر مہینے گھر بیٹھے ایک معقول رقم ہاتھ آجاتی ہے۔" (١٩٩٩ء، آئیڈیل منافق، ١١٧)
"ولی عہد جرمنی ایک یورپین ہے ہمارے شاہ ایران صاحب بھی معزول ہوئے ہیں اور ابھی تک معقول نہیں ہوئے۔" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ١٠:١٦)
"ابن الاثیر کا علم البیان بنیادی وطر پر ایک علم معقول (علم عقلی) ہے۔" (١٩٧٠ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ١٧٧:٥)
معقول کے مترادف
پسندیدہ, عاجز, برجستہ, مناسب, موزوں, قرار واقعی
اچھا, بجا, بھلا, پسندیدہ, درست, زیبا, سنجیدہ, شایاں, فلاسفہ, فلسفہ, قابل, لئیق, لائق, مناسب, منطق, موزوں, مہذب, واجب, ٹھیک, کافی
معقول کے جملے اور مرکبات
معقول تنخواہ, معقول آدمی, معقول بیں, معقول پسند, معقول پسندی, معقول ترین
معقول english meaning
appropriatefairfield of extra-religious knowledgeintellectual part of knowledgejustliberal or sensiblepertinentplausibleproperreasonablereasonable or plausiblesenible (person)substantial (amount, salary, etc.)
شاعری
- خدمت معقول ہی سب مغبچے کرتے رہے
شیخ آیا مے کدے کی اور جب، تب تھک گیا - شہنشاہ اس بات کو سون کر
دیا جاب معقول یوں چون کر
محاورات
- حقہ حکم خدا کا چلم بہشت کا پھول۔ پیون مرد خدا کے گھوریں نامعقول
- قائل معقول کردینا یا کرنا
- قائل معقول کرنا
- معزول شوند معقول شوند
- معقول میشوند چومعزول میوشوند