مقدس کے معنی

مقدس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَق + دِس }{ مُقَد + دَس }پاک

تفصیلات

i, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے، اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٣ء کو "دیوانِ فائز دہلوی" یں مستعمل ملتا ہے۔, m["پاک کرنا","(قَدَّسَ ۔ پاک کرنا)","بے تقصیر","بے خطا","بے قصور","بے گناہ","پاک جگہ","پاک کیا گیا","پوتر کیا گیا"],

قدس مُقَدَّس

اسم

اسم نکرہ, صفت ذاتی, صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

مقدس کے معنی

["١ - پاک جگہ، (مجازاً) عبادت گاہ۔"]

"یہ مسجد بیت المقدس میں ہے اور بیت المقدس کا مقدس ترین حصہ ہے" (١٩٩٠ء، معراج اور سائنس ١٨)

["١ - پاک (جیسے بیت المقدس)۔"]

 خرابات مغاں میں کام کیا ایسے مقدس کا جناب شیخ کیوں پیر مغاں بن ٹھن کے بیٹھے ہیں (١٩١١ء، دیوان ظہیر، ٨٣:٢)

١ - پاک، طاہر، مطہر (شے، جگہ یا مقام وغیرہ)

"اس نے ماں کے پاؤں اٹھا کر اپنے سینے پر رکھ لیا، ماں تم عظیم ہو، مقدس ہو" (١٩٩٨ء، افکار، کراچی، اگست، ٥٦)

٢ - فرشتہ خصلت، نیک سیرت، قدسی فطرت (انسان) پارسا۔

"بالزاک کا دعویٰ تھا کہ وہ سماج کا جنرل سیکرٹری ہے اور وہ لکھنے کے فن کو مقدس سمجھتا ہے" (١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٦٩١۔)

٣ - [ مجازا ] بزرگ، گرامی، لائق احترام، ذی حیثیت، عالی مرتبت۔

٤ - مادّی خصوصیات سے بالاتر، منزہ، میرا۔

٥ - معصوم، بے گناہ (فرہنگ آصفیہ)

مقدس شہر، مقدس احمد

مقدس کے مترادف

پوتر, شریف, طاہر, قدوس, معصوم, قدس, قدسی

بابرکت, بزرگ, پارسا, پاک, پاکیزہ, پوتر, خصلت, فرشتہ, مبّرا, متبرک, مطّہر, مطہر, معصوم, معصُوم, نردوکھی, نرمل

مقدس کے جملے اور مرکبات

مقدس گھر, مقدس مقامات, مقدس امانت, مقدس اوتار, مقدس آدمی, مقدس بدھ, مقدس ترین, مقدس جنگ, مقدس خوشبو, مقدس درخت, مقدس دن, مقدس ڈوری, مقدس رات, مقدس روایت, مقدس زبان, مقدس زمین, مقدس سرزمین, مقدس سفر, مقدس فریضہ, مقدس کتاب, مقدس گائے, مقدس گروہ

مقدس english meaning

(F. & (Plural) مقدصہ muqad|dasah) Holysacred placeMuqaddis

شاعری

  • ادراک کو ہے ذات مقدس میں دخل کیا
    اودھر نہیں گزار گمان و خیال کا
  • تو وہ دریاے مقدس ہے کہ ہے عصیاں سے پاک
    تیرا دامن اب بھی ہے الائش انساں سے پاک
  • جب باادب ضریح مقدس کے پاس جائیں
    خاک لحد کو شاہ کی ہم آنکھ سے اٹھائیں
  • نہ ہو مزاج مقدس کو تیرے رنج کبھی
    بحق سورہ اخلاس و آیت تطہیر
  • اے بیت مقدس تری عظمت کے دن آئے
    اے چشمہ زمزم تری چاہت کے دن آئے
  • روے مقدس کو ترے جس نے کہ دیکھا یہ کہا
    صل علیٰ صل علیٰ صل علیٰ صل علیٰ
  • تیری وہ ذات مقدس ہے کہ لیتے ہوئے نام
    منھ سے ناخواستہ بھی صل علی جائے نکل
  • برتر‘ مقدس ذو العالا‘ بندے تیرے شاہ و گدا
    دنیا و دین کی یا خدا برحق تجھی کو ہے روا
  • تیری ہستی کا ہے مقدس فیض
    عالم نیستی میں جم نافذ
  • تیرا دیو استھان دیوی دل کے کاشانے میں ہے
    تیری تصویرِ مقدس ہر صنم خانے میں ہے

Related Words of "مقدس":