مسلک کے معنی

مسلک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَس + لَک }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(سَلَک ۔ گزرنا ۔ سفر کرنا)"]

سلک مَسْلَک

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَسالَک[مَسا + لَک]
  • جمع غیر ندائی : مَسلَکوں[مَس + لَکوں (و مجہول)]

مسلک کے معنی

١ - راہ، راستہ، چلنے کی جگہ۔

 مسلک خاشاک میں نام ہے اس کا پزید آگ کی دنیا میں جو مثل سمندر جیا (١٩٧٠ء، برش قلم، ٤٢)

٢ - [ مجازا ] دستور، آئین، قاعدہ۔

 قتل و غارت گری، خونریزی و نفرت کے سوا کوئی بھی مسلک و آئین ہے کہ نہیں (١٩٩٧ء، افکار، کراچی، دسمبر، (منیب الرحمٰن، ٢٧))

٣ - [ مجازا ] مذہب، عقیدہ۔

"وحدت الوجود کے عقیدے یا مسلک کا اصل الاصول عشق ہے۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، مارچ، ٣٠)

٤ - طور، طریقہ، چلن۔

"وقت کے ساتھ ساتھ. "نظریئے کا پرچار" تو باقی نہیں رہا مگر "ابلاغ" ایک مسلک بن گیا۔" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٤٠٠:٢)

٥ - [ مجازا ] نظریہ، مکتبہ فکر۔

"نئے معاشی مسلک (اسکول) نے اپنا عام اصول کار مدّاخلت نہ کرو" قرار دیا۔" (١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ١٩٢:١)

مسلک کے مترادف

راہ, قاعدہ, دستور, طریق, عقیدہ

آئین, بیٹا, جادہ, دستور, دھرم, راستہ, راہ, رسم, رواج, شارع, شیوہ, طریقہ, عقیدہ, قاعدہ, مذہب, مشرب, ڈگر

مسلک کے جملے اور مرکبات

مسلک شاعری, مسلک شعری, مسلک عشق, مسلک صوفیہ, مسلک قبح, مسلک یوگ, مسلک تصوف, مسلک توکل, مسلک حیات, مسلک دہری

مسلک english meaning

((Plural) مسالک masa|lik)((Plural) مسالک masa|lik) Way(Plural) مسالک masa`lika passagea rule of conducta wayan institutionconductregulationschool of thoughtschool of thought [A]sectway

شاعری

  • آزاد ہوں او مرا مسلک ہے صلح کل
    ہر گز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے
  • آزادہ رو ہوں اور مرا مسلک صلح کل
    ہرگز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے
  • جتنا ظلم وہ دل ڈھاتا ہے
    جو بد مسلک ہوجاتا ہے
  • جس کے مسلک میں تشدد ہو دخیل
    اور چوری جس کا ہو پیشہ رذیل
  • محبت میں ہے مسلک گرم جوشی
    سیاست میں ہے مسلک نرم کوشی

Related Words of "مسلک":