مقرر کے معنی

مقرر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُقَر + رَر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(تف) بالضرور","(قَرَّرَ ۔ ٹھہرانا)","اقرار کیا گیا","بلا شبہ","بلا شک","تقریر کرنے والا","تقریر کنندہ","چکایا گیا","متعین کیا گیا","ٹھہرایا گیا"]

قرر مُقَرَّر

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

مقرر کے معنی

١ - اقرار کیا گیا، ٹھہرایا ہوا، قرار پایا ہوا، طے شدہ، معین۔

"ان حرفوں کا مشابہ ہونا خود باقاعدہ مقرر مسلم ہے" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٦٤)

٢ - مامور، تعینات، متعینہ۔

"وہ اس زمانے میں نئے نئے اسکول ماسٹر مقرر ہوئے تھے" (١٩٨٩ء، آب گم، ٨٢)

٣ - ضرور بالضرور، بلاشبہ، یقیناً، بالتحقیق، لاکلام، شرطیہ۔

 ہاں مکرر تم اگر کوشش کرو تو نتیجہ ہو مقرر ہتھکڑی (١٩٧٣ء، پرواز عقاب، ٦٩)

مقرر کے مترادف

خطیب, محدود, مشخص

اسپیکر, بالمقطع, بلاشبہ, بلاشک, تعینات, خطیب, ضرور, قراریافتہ, لیکچرر, مامور, متعین, مجوزر, مشخص, معہُود, معین, معیّن, یقیناً

مقرر کے جملے اور مرکبات

مقرر شدہ, مقرر کردہ

مقرر english meaning

settledfixedestablishedconfirmedratifiedagreed upon((Plural) مقررین muqarrin|) Lecturerapponiteddefinedemployedorator. [A~?????]prescribedregarded

شاعری

  • کرے ہے خندہ دنداں نما تو میں بھی دوؤں گا
    چمکتی زور ہے بجلی مقرر آج باراں ہے
  • بعد طوف قیس ہو جی زائر فرہاد بھی
    دشت سے اٹھئے تو کوہوں میں مقرر جایئے
  • یہ سمجھا حرف آیا آبروپر
    پھر !ناموس پر پانی مقرر
  • مجھ کو سوجھے ہے کہ تو آتش رخوں سے مل کے آہ
    جھونک دے گا ایک دن اے دل مقرر آگ میں
  • بندہ ہوں اور خدا مقرر ہے
    بارک اللہ کیا مقدر ہے
  • اس فلک سیر کا میدان مقرر ہے گا
    تگ و پو کے لیے اثناے ابد اور ازل
  • خلیل ان کو مقرر خانہ زاد اپنا سمجھتے ہیں
    بتوں کی کیوں کرے نعظیم جس کا باپ بت گر ہو
  • بھیلے گی میرے بعد مقرر خبر مری
    ہے بیکسانہ موت میں مخفی ظفر مری
  • بیچ کر اس شاعری کو مول لے دو لڑکیاں
    اور مقرر کر انہیں پھر خرچیاں چلوانیاں
  • جانا جو مقرر ہے مرا دار فنا سے
    اس بستی کی میں ہوں درو دیوار سے ناخوش

محاورات

  • اردوئے معلٰی کا طور مقرر ہونا یا نقشہ درست ہونا
  • اٹکل پچو غیر مقرر۔ اٹکل پچو (اٹکر پچے) ڈیڑھ سو
  • روزی بقدر ہمت ہر کس مقرر است
  • مقرر کرنا

Related Words of "مقرر":