الحاد
{ اِل + حاد }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٠ء، کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔
["لحد "," اِلْحاد"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
الحاد کے معنی
١ - کفر، اصول اسلام سے انکار یا انحراف، لامذہبیت، دہریت۔
ہم اگر پختگی سے جاتے ہیں خامی کی طرف تیرا میلان ہے الحاد و غلامی کی طرف (١٩٢١ء، کلیات اکبر، ٢٧٩:١)
مترادف
ارتداد, کفر