ممتحن کے معنی
ممتحن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُم + تَحِن }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آزمائش کندہ","آزمودہ کار","امتحان لینے والا","پرکھنے والا","پڑتال کرنے والا","جانچنے والا","وہ شخص جس نے امتحان دیا ہو"]
محن مُمْتَحِن
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
ممتحن کے معنی
١ - امتحان لینے والا، جانچنے والا نیز آزمانے والا، پرکھنے والا۔
"جامعہ عثمانیہ میں منعقدہ پہلے ایل ایل بی امتحانات میں تمام تر ممتحن حضرات ریاست سے باہر کے تھے۔" (١٩٩٥ء، اردو نامہ، لاہور، جنوری، ١٠)
٢ - محاسب، آڈیٹر۔
"چشتی صاحب جو چھ سال تک ریلوے کے حسابوں کے ممتحن رہے تھے . انہوں نے شہادت میں کہا۔" (١٩٠٧ء، کرزن، نامہ، ١١٩)
ممتحن کے مترادف
ناقد
آزمائندہ, آزمانا, پارکھ, پرکھیّا, جانچو, محاسب, ناقد
ممتحن english meaning
tryingproving((Plural) ممتحین mumtahinin|) Examiner [A~امتحان]
شاعری
- مرجائے گا باتوں میں کوئی غمزدہ یوں ہی
ہر لحظہ نہ ہو ممتحن اربابِ وفا کا