مملکت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word mamlakat meanings and details
مملکت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَم + لُکَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوانِ عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قبضے میں رکھنا","انتظام حکومت","حکومت (ملک)","سیاسی معاملات","نظم و نسق ملک"]
ملک مَمْلُکَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مَمْلُکَتیں[مَم + لُکَتیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : مَمْلُکَتوں[مَم + لُکَتوں (واؤ مجہول)]
مملکت کے معنی
١ - سلطنت، بادشاہت، حکمرانی، راج، حکومت، وہ علاقہ جو کسی کے زیر نگیں ہو۔
"حضرت ابراہیم ادھم نے دس برس ت کامیابی کے ساتھ مملکت کا نظم و نسق چلایا۔" (١٩٩٤ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، ستمبر، ١٥)
٢ - جاہ و جلال، شان و شوکت، کروفر۔ (پلیٹس)
مملکت کے مترادف
کشور, وطن
اقلیم, بادشاہت, حکمرانی, حکومت, خلافت, دیس, راج, ریاست, سلطنت, فرمانروائی, فرمانروانی, ملک, وطن, ولایت, کشور
مملکت or mamlakat english Translation
empirekingdomrealmsovereigntydominion(Plural) ممالک mama|likcountryterritory
شاعری
- مملکت حُسن سی نہیں کوئی
عشق سا کوئی تخت و تاج نہیں - آیہ دم و جود و مایہ فضل
پایہ سقف مملکت رانی - عفریت جس کے ڈر سے کرنے دشت میں غریو
اقلیم مکر و مملکت خدع کا خدبو - عشق کی مملکت کی آب و ہوا
اب تلک تو نہیں مجھے ناساز
محاورات
- امور مملکت خویش خسرواں دانند