منہ پر کے معنی
منہ پر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُنْہ (ن مغنونہ) + پَر }
تفصیلات
١ - سامنے، روبرو، بالمقابل، موجودگی میں؛ بالمواجہ۔, m[]
اسم
متعلق فعل
منہ پر کے معنی
١ - سامنے، روبرو، بالمقابل، موجودگی میں؛ بالمواجہ۔
شاعری
- افراطِ شوق میں تو روہت رہی نہ مطلق
کہتے ہیں میرے منہ پر اب شیخ و شاب کیا کیا - اب تو نقاب منہ پر لے ظالم کہ شب ہوئی
شرمندہ سارے دن تو کیا آفتاب کو - اے رشکِ سحر بزم میں لے منہ پر نقاب اب
اک شمع کا چہرہ ہے سو بے نور ہوا ہے - ہوتی ہے گرچہ کہنے سے یارو پرائی بات
پر ہم سے تو تھمی نہ کبھو منہ پر آئی بات - افسانے ماومن کے سنیں میر کب تلک
چل اب کہ سوویں منہ پر دوپٹے کو تان کر - گریہ خونیں ٹک بھی رہے تو خاک سی منہ پر اُڑتی ہے
شام و سحر رہتے ہیں یعنی اپنے لہو کے پیاسے ہم - بھلے کو چپ رہا میں ورنہ کوئی بات اٹھ رہتی
سر محفل مرے منہ پر مرے لاکھوں بیاں ہوتے - کہا جو ہم نے کہ آن لگیے ہمارے سینے سے اس دم اے جاں
توسن کے اس نے حیا کی ایسی کہ آیا منہ پر وہیں بسینا - شب دیجور اندھیرے میں ہے ظلمت کے نہاں
لیلٰی محمل میں ہے دالے ہوئے منہ پر آنچل - ہنسی سے ان کو پانی کا لگا بیٹھے جو ہم چھینٹا
تو منہ پر ہاتھ رکھ بولے دیا تم نے ستم چھینٹا
محاورات
- آسمان پر تھوکا منہ پر آئے
- آسمان پر تھوکا منہ پر آوے
- آسمان کا تھوکا منہ پر آتا ہے
- آنکھیں خدا نے دیکھنے کو دی ہیں یا منہ پر دی ہیں
- آنکھیں کیا پھوٹ گئی ہیں یا کیا (منہ پر) نہیں ہیں
- ابھی ہاتھ منہ پر سے نہیں اترے
- اپنے منہ پر جاؤ
- اپنے منہ پر جانا
- اپنے منہ پر طمانچہ مارنا
- اسی منہ پر یہ دعوےٰ