موسیقی
{ مُو + سی + قی }
تفصیلات
iیونانی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی اور بدلی ہوئی ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
موسیقی کے معنی
١ - گانے بجانے کا فن یا علم، وہ اصول و ضوابط جن میں سروں کی ترکیب اور ان کے اوقات و موسم سے بحث کی جاتی ہے، گاین ودیا، گانا بجانا۔
"طبلہ اور سارنگی سنگت نہ کریں تو موسیقی کا لطف آدھا رہ جائے۔" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٩)
مرکبات
موسیقی نسبت, موسیقی نگار, موسیقی نوازی, موسیقی بعد, موسیقی دانی, موسیقی رموز, موسیقی سبتک, موسیقی گری