موٹا کے معنی

موٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مو (و مجہول) + ٹا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور بدلی ہوئی ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٦ء کو "تذکرہ اہل دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ادنےٰ درجے کا","دیر کے بعد سمجھنے والی بات","روئیں تن","روپے والا","زور آور","سینہ زور","صاف کھلی ہوئی (بات)","طاقت اور","گراں ڈیل","یل شل"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد ندائی : موٹے[مو (و مجہول) + ٹے]
  • واحد غیر ندائی : موٹے[مو (و مجہول) + ٹے]
  • جمع : موٹے[مو (و مجہول + ٹے]
  • جمع غیر ندائی : موٹوں[مو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]

موٹا کے معنی

١ - معتدل جسامت سے زیدہ، لحیم شحیم، فربہ، تنومند، بھاری جسم والا (دبلا کی ضد)۔

"نائٹروجن پودوں کے لیے اہم خوراک ہے. پھلی دار اجناس کے بیجو کو موٹا کرتی ہے۔" (١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ٨٣)

٢ - دبیز، دل دار، گاڑھا، گہرا، تہ دار۔

"تین موٹے موٹے پراٹھے تھے۔" (١٩٧٨ء، جانگلوس، ٣١)

٣ - گھٹیا، ادنٰی درجے کا (جیسے: موٹا کپڑا)۔

"گزی| ایک قسم کے موٹے اور مضبوط کپڑے کو کہتے ہیں جو عموماً کھڈی پر بنایا جاتا ہے۔" (١٩٨٨ء، اردو، کراچی، جولائی، ستمبر، ٧٤)

٤ - [ مجازا ] سخت ناگوار، بڑا بھاری، نہایت فحش۔

 روز اک موٹا سا طوفان ہے مجھ پر رکھتی سُوت بندی کی کسی طرح یہ عادت نہ گئی (١٨٧٩ء، دیوانِ جان صاحب، ٢٦٥:٢)

٥ - قوی، سخت، مضبوط، کٹا۔

"بابا صاحب نے کہا کہ اچھا اسے بتا دو کہ میں ایک موٹا سا ڈنڈا لے کر آؤں گا۔" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٤٤)

٦ - نمایاں، جلی (خفی کا نقیض)۔

"چٹھی کے نیچے موٹی موٹی تین چار سطریں لکھ دیں۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٤٤)

٧ - [ مجازا ] مال دار، دولت مند، امیر، روپے والا۔

"جو لوگ موٹے ہیں ان کے لیے رحیم ہوگا، کیونکہ وہ دنیا کو اسکی رحیمی کی بدولت لوٹتے ہیں، ہم جیسوں کو تو ایشور کی دیا کہیں نظر نہیں آتی۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، زادراہ، ٧٥)

٨ - کم فہم، کند، بھڈّا، ٹھس (ذھن وغیرہ کے لیے مستعمل)۔

"پھر بھی موٹے سے موٹے ذہن والا بھی گرمی اور سردی خوب سمجھتا ہے۔" (١٨٧١ء، مبادی الحکمۃ، ٥)

٩ - آسان، واضح ، اور صاف کھلی ہوئی (بات)؛ جیسے: موٹی بات، (نور اللغات)

"غرض بالو کا موٹا باندھ کر لانے اور اسباب رکھ کے سو گئے۔" (١٨٦٠ء، فیض الکریم، ١٩٩)

١٠ - گھٹا، گٹھر، موٹ۔

موٹا کے مترادف

ضخیم, گاڑھا, ڈبل, غلیظ, لحیم

امیر, تناور, تنومند, دولتمند, سنڈا, عقل, غلیظ, فحش, فربہ, قادر, قوی, گاڑھا, گٹھیا, لحیم, مضبوط, مغلظ, ڈھبّس, ڈھبوس, ڈھپو, کٹّا

موٹا کے جملے اور مرکبات

موٹی موٹی, موٹی نظر, موٹا اصول, موٹا اناج, موٹا آٹا, موٹی روٹی, موٹی سمجھ, موٹی سی مثال, موٹی عقل, موٹی کٹی, موٹی گرہ, موٹی تازی, موٹی جل, موٹی جھونٹی, موٹی چربی, موٹی چڑیا, موٹی رگ, موٹی اسامی, موٹی بات, موٹی آواز, موٹی پام, موٹی پھپس, موٹا کام, موٹا کپڑا, موٹا کھانا, موٹا مسٹنڈا, موٹا جھوٹا, موٹا دیدہ, موٹا ڈھولنا, موٹا سا, موٹا شکار, موٹا قلم, موٹا آدمی, موٹاپا, موٹا پیسہ, موٹا پھپس, موٹا تازہ, موٹا تگڑا, موٹے الفاظ, موٹے خان, موٹے ڈھاپل, موٹے طور سے, موٹے موٹے

موٹا english meaning

bigbulkycoarsecorpulentdensefat or plumpgross or low typelargethick

شاعری

  • پیو گئے یہ موٹا بھیس کر رہنا تو یاں سجار نیاں
    چرچا حقارت سوں کریں ہنس ہنس کے موٹے بھیس کا
  • خشک کھانا کھا ہے ہم کر ان کا پاس
    اور پہنے ہم سدا موٹا لباس
  • دن کو کھا لیتے ہیں موٹا جھوٹا آدھے پاؤں پیٹ
    رات کو فاقے سے سو رہتے ہیں سب اہل و عیال
  • روز اک موٹا سا طوفان ہ مجھ پر رکھتی
    سوت بندی کی کسی طرح یہ عادت نہ گئی
  • دشمن نگاہ ناز سے ہوتا دوچار ہے
    زندہ نجائے بچکے یہ موٹا شکار ہے
  • کچھ اندک قد بھی اوس کا بڑا ہے
    نہ موٹا ہے نہ پتلا لم چھڑا ہے

محاورات

  • چام کا چموٹا (چموٹی) اور کوکر رکھوال
  • چھوٹا سو موٹا
  • درشن موٹا پینڈا کھوٹا
  • دھم دھوسڑکا ہے موٹا کرے بنج نہ آوے ٹوٹا
  • دھمدھوسر کا ہے موٹا بنج کرے نہ آئے ٹوٹا
  • دھٹینگر کا ہے موٹا ۔ لاہا گنے نہ ٹوٹا
  • گدھا کھرسا میں موٹا ہوتا ہے
  • لیپوں اوٹا مرے سےموٹا
  • من کو بے موٹا کھبیں سوٹا من کر بیں میں ہی سگر بے تمہیں (جھبوجھبوری)
  • موٹا اتنے دبلا ہو دبلے کا کام تمام ہو،موٹا آدمی گھٹے نہ، دبلائے دبلے کا تو کام تمام ہوجائے

Related Words of "موٹا":