مٹھاس کے معنی
مٹھاس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِٹھاس }
تفصیلات
iہندی زبان سے ماخوذ اسم |میٹھا| کی تخفیف |میٹھ| کے ساتھ |اس| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["شیرینی کا مزا","میٹھا پن","کھٹاس کا نقیض"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
مٹھاس کے معنی
"اس طرح یہ کم از کم بولتے تو رہیں گے اور محفل مٹھاس میں کھوئی رہے گی۔" (١٩٩٨ء، عبارت، حیدرآباد، جنوری، جون، ٨٧)
"ڈاکٹر گار جو ابھی تک مٹھاس کھا رہا ہے طشتری جلدی سے میز پر رکھ کر کہنے لگا۔" (١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٩٩)
مٹھاس کے مترادف
حلاوت
حلاوت, رس, شیرنی, شیرینی, مٹھائی
مٹھاس english meaning
sweetness; pleasantnesssweetness. [~میٹھا]
شاعری
- اور پھر محسوس کرتا ہے تو میری ذات میں
اپنی سمپورن مٹھاس اپنی لطیفی لذتیں - اوئی کہہ کر امبیا ہاتھ سے اُن نے پھینک دی
ہائے کس قدر مٹھاس ہے اس کے مزاج میں
محاورات
- آموں کی مٹھاس سے دانت کھٹے ہوگئے
- افیمی مٹھاس بڑی رغبت سے کھاتا ہے
- زیادہ مٹھاس میں کیڑے پڑ جاتے ہیں
- سمن وہ پھل کون سے جو پکے پہ کڑوا۔ کچے لگیں سہاؤنے۔ گدر کریں مٹھاس