مکان کے معنی

مکان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَکان }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کان ہونا","(مجازاً) اہلِ خانہ","اقامت گاہ","بود و باش کی جگہ","رہنے کی جگہ","سکونت گاہ","قیام آگاہ","مقامِ بُود و باش"]

کان مَکان

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : مَکانات[مَکا + نات]
  • جمع غیر ندائی : مَکانوں[مَکا + نوں (واؤ مجہول)]

مکان کے معنی

١ - جگہ، ٹھکانا، مقام، وسعت جس میں کوئی وجود سما سکے یا سمایا ہو (زمان کے برخلاف)۔

"مکان (Space) اسے بعض فلاسفر جسم خیال کرتے ہیں۔" (١٩٩١ء، سرگزشت فلسفہ، ٢٠٦:٢)

٢ - رہنے کے لیے بنی ہوئی عمارت یا جگہ، مسکن، حویلی، گھر، مقام بود و باش۔

"تھوڑے دن بعد ہی وہ اپنے نئے مکان میں منتقل ہوگئے۔" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ٣٦:١)

٣ - [ مجازا ] اہل خانہ، گھر کے لوگ۔

"تمہارے مکان میں خیرت ہے۔" (١٩٠١ء، فرہنگ آصفیہ، ٣٨٩:٤)

٤ - اہلیہ، بیگم، بیوی۔

"مسز کی جگہ |محل| ہی نہیں |مکان| کا لفظ استعمال کرتے رہے مثال کے طور پر، "کیا آپ کے مکان خیریت سے ہیں۔" (١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ٥٧)

٥ - [ قدیم ] مقام، رتبہ، درجہ۔

"یہ مرد مسلمان بے پناہ ہے، مکان کی حد بندیوں سے ماورا اور بے نیاز ہے۔" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، جولائی، ٤٤)

مکان کے مترادف

گاہ, گھر, عمارت, حویلی, کوٹھا, مسکن, منزل, مندر

استھان, باسا, بیت, خانہ, دار, دارالاقامت, دارالقیام, گھر, ماویٰ, مسکن, منزل, ٹھکانا, کدہ, ہاؤس, ہوم

مکان کے جملے اور مرکبات

مکان مطلق, مکان نحس, مکان و زماں, مکان و مکاں, مکان و مکیں, مکان ہو

مکان english meaning

((Plural) ?????? makanat|) House(Plural) مکانات makanat|(rare) placeabodeapartmentdwellingflathouselodgelodgingspace

شاعری

  • دیوار کیا گری مرے کچّے مکان کی
    لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنالئے
  • مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کردے
    میں جس مکان میں رہتا ہوں اُس کو گھر کردے
  • دیوار کیا گری میرے خستہ مکان کی
    لوگوں نے میرے صحن سے رستے بنالیئے
  • سنتا ہوں بے گھروں کی بحالی کے واسطے
    کاغذ پہ کچھ مکان بنائے گئے تو ہیں
  • کسی مکان پہ دستک میں کس طرح دیتا
    میری طرح میرے ہمسائے بھی تو بے گھر تھے
  • میرے خدا‘ مجھے اتنا تو معتبر کردے
    میں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کردے
  • ہم ایک دُوجے سے ملتے تو کس طرح ملتے!

    زمیں پہ آگ تھی تارے لہُو میں لتھڑے تھے
    ہَوا کے ہاتھ میں خنجر تھا اور پُھولوں کی
    پھٹی پھٹی ہُوئی آنکھوں میں ایک دہشت تھی
    ارادے ٹوٹتے جاتے تھے اور اُمیدیں
    حصارِ دشت میں ‘ بکھری تھیں اِس طرح‘ جیسے
    نشان‘ بھٹکے ہُوئے قافلوں کے رہ جائیں

    ہمارے پاس سے لمحے گَزرتے جاتے تھے
    کبھی یقین کی صورت ‘ کبھی گُماں کی طرح
    اُبھرتا‘ ڈوبتا جاتا تھا وسوسوں میں دِل
    ہوائے تند میں کشتی کے بادباں کی طرح
    عجیب خوف کا منظر ہمارے دھیان میں تھا
    سروں پہ دُھوپ تھی اور مہر سائبان میں تھا

    چراغ بُجھتے تھے لیکن دُھواں نہ دیتے تھے
    نہیں تھی رات مگر رَت جگا مکان میں تھا!

    حروف بھیگے ہُوئے کاغذوں پہ پھیلے تھے
    تھا اپنا ذکر‘ مگر اجنبی زبان میں تھا

    نظر پہ دُھند کا پہرا تھا اور آئینہ
    کسی کے عکسِ فسوں ساز کے گُمان میں تھا

    ہم ایک راہ پہ چلتے تو کس طرح چلتے!
    تری زمیں کسی اور ہی مدار میں تھی
    مِرا ستارا کسی اور آسمان میں تھا
    ہم ایک دُوجے سے ملتے تو کس طرح ملتے!
    سَمے کا تیز سمندر جو درمیان میں تھا
  • در و دیوار ہیں ، مکان نہیں
    واقعہ ہے، یہ داستان نہیں
  • شور کرتے ہیں ٹوٹتے رشتے
    ہم کو گھر چاہیے ، مکان نہیں
  • کہنے کو ایک صحن میں دیوار ہی بنی
    گھر کی فضا ، مکان کا نقشہ بدل گیا

محاورات

  • آپ کا گھر (مکان) ہے
  • اپنا مکان کوٹ سمان
  • اپنا مکان کوٹ سماں
  • انگلیاں چمکانا یا مٹکانا
  • اونچے مکان کا زینہ اونچا چاہئے
  • بنئے کی کمائی مکان یا بیاہ نے کھائی
  • بیاہ رچا دیکھ اور مکان بنا دیکھ
  • پرائے مکان میں چلا آنا کھیل سمجھ لیا ہے
  • سائیں تیرے کار نے جن تج دیا جہان۔ ٹھیٹھ کیا بیکنٹھ میں اس نے جہاں مکان
  • گزر گئی گزران کیا جھونپڑی کیا مکان

Related Words of "مکان":